صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
لاہور: اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے اوپر سے گرفتاری کا خطرا ٹل گیا
صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے گئے۔
ضلع کچہری میں مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے معاملے پر سماعت ہوئی ، جس کے بعد عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔
عدالت نے دونوں کی جانب سے 30 ہزار روپے کے شورٹی بونڈز جمع کرنے کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے صبا قمر اور بلال سعید کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ دونوں 6 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو۔
صبا قمر اور بلال سعید کے وکلاء نے عدالت میں آئندہ سماعت پر دونوں کو پیش کرنے کی یقین دہائی بھی کروادی گئی۔
خیال رہے کہ لاہور کی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔