Featuredاسلام آباد
آصف زرداری کو احتساب عدالت نے 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا
اسلام آباد: 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آصف زرداری کو احتساب عدالت نے 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا ہے۔
احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی ہے، آصف علی زرداری کے مبینہ فرنٹ مین اشتہاری قرار دیے گئے ہیں جن کا کیس الگ کردیا گیا ہے۔
مشتاق احمد کو احتساب عدالت نے بذریعہ اشتہار طلب کر رکھا تھا، عدالت نے مشتاق احمد کو 9 ستمبر تک پیش ہونے کی آخری مہلت دے رکھی تھی۔