Featuredاسلام آباد

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 988 مریض رپورٹ جب کہ 67 جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد: این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 988 مریض رپورٹ جب کہ 67 جاں بحق ہوگئے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی

ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 12 لاکھ سے زائد جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار787 ہوگئی۔

گزشتہ روزملک میں 53 ہزار158 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تاہم 3 ہزار 391 افراد وبا سے صحتیاب بھی ہوئے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : حکومتِ پاکستان نے 15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close