Featuredاسلام آباد

پاکستانیوں کیلیے جلد عمرہ کی اجازت مل جائیگی

راولپنڈی: وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے ٹیکسلا واہ کینٹ میں غلاف کعبہ و دیگر تبرکات مدینہ منورہ کی نمائش کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلیے مرحلہ وار تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے

اس موقع پر زیارت غلاف کعبہ ودیگرتبرکات ک زیارت کیلیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، غلاف کعبہ اور موئے مبارک کے ساتھ نعلین مبارک،روضہ مبارک کے اندرصفائی کیلیئے استعمال کیئے جانے والے چھوٹے جھاڑو کی زیارت کی۔

یہ بھی پڑ ھیں : ناصر شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اردو میں غلطیاں نکال دیں

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران عراق کیلئے”زیارۃ پالیسی”ہوائی سفرکے ساتھ بائی روڈ ویزہ جاری کرنے کی بھی تمام ترحکمت عملی طے کرلی گئی ہے، وفاقی کابینہ میں بھی ہماری حکومت کی طرف سے ایران عراق جانے والے زائرین کوہرطرح کی سہولیات اورتحفظ فراہم کرنے سے متعلق انتظامات کی بھی منظوری دیدی گئی ہے تاہم ایران اورعراق کی حکومتوں کی جانب سے کوروناکی وجہ سے جو پابندیاں ہیں، ان کے اٹھنے کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے تحریری معاہدات مکمل کرکے زیارات کیلیے جانے والوں کو بلاتاخیر ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close