Featuredدنیا

افغانستان میں نئی حکومت کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

کابل: افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی  پرواز پی کے6249 کابل مقامی وقت کے مطابق 9:45پر پہنچی

کابل ائیرپورٹ کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے عملےکےخصوصی انتظامات کئے گئے ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد ودیگر سفارتی عملے نے بھی کاوشیں کیں۔

یہ بھی پڑ ھیں :  (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے پشاور کے لیے 12سال بعد براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پروازہینڈل کی جبلہ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔
اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close