کراچی: ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے نے ٹینڈر کے ذریعے 2 طیارے حاصل کئے ہیں، دونوں طیارے 2017 ساخت کے ہیں
ایک ائیربس طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا جب کہ دوسرا طیارہ کچھ دنوں تک پاکستان پہنچے گا۔
یہ بھی پڑ ھیں : (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے پشاور کے لیے 12سال بعد براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا
عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ کوویڈ اور عالمی ہوابازی کے حالات کے باعث پی آئی اے گزشتہ 2 سال سے طیارے حاصل نہیں کرسکا، ان طیاروں سے پی آئی اے اپنے مہمانوں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرے گا۔