اسلام آباد

اپوزیشن نے شور مچا کر اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب قومی اتحاد کا مظہر ہے پارلیمنٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا، شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : سردار عثمان بزدار ماضی کے وزیر اعلیٰ کی طرح ون مین شو نہیں

انہوں نے کہا کہ نااہل اپوزیشن نے اس اہم موقع پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی، اپوزیشن جماعتوں کا اخلاق سے گرا رویہ قابل مذمت ہے پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے، اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close