Featuredاسلام آباد
بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان احمد رضا اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان پیش ہوئے
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانا ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے انعقاد پر وزارت دفاع کے شکرگزار ہیں، صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں جب کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔
یہ بھی پڑ ھیں : ایم کیوایم اختلافات؛ فاروق ستار نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے آرڈر جاری کرنے جارہا ہے، مسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی، بلدیاتی ادارے جمہوریت کی بنیاد ہے، بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی کے باعث عوام کو جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔