Featuredاسلام آباد

کراچی میں شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 39 ڈگری پر ریکارڈ

کراچی: شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 39 ڈگری پر ریکارڈ کیا گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آج سے 4 روزہ جُزوی ہیٹ ویو کے آغاز ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جُزوی ہیٹ ویو 17 ستمبر تک جاری رہے گی

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے لہذا شہری احتیاط کریں اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرنے کے ساتھ غیر ضروری گھر سے نہ نکلیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی میں آج دن میں گرمی ہوگی تاہم دوپہر میں طوفانی بارشوں کا امکان

سردار سرفراز نے کہا کہ 17 ستمبر سے مون سون اسپیل آئے گا جس میں سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوگی، مون سون بارشیں دو سے تین روز تک جاری رہ سکتی ہیں تاہم کراچی میں بہت زیادہ بارشوں کا امکان نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close