میں مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کرتی ہوں: شازیہ اورنگزیب
اے این پی کی شازیہ اورنگزیب کی نون لیگ میں شمولیت
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی صوبائی رہنما شازیہ اورنگزیب نے نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
نون لیگ کے رہنما امیر مقام کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شازیہ اورنگزیب نے کہا کہ کٹھن سیاسی حالات میں نون لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
شازیہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اے این پی کا سیاسی کردار مایوس کن ہے، پی ڈی ایم سے علیحدگی افسوس ناک ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی رہنما سابق ایم پی اے محترمہ شازیہ اورنگزیب کل بروز منگل 12:30 بجے دوپہر پشاور پریس کلب میں مسلم لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی موجودگی میں مسلم لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گی۔وہ آے این پی کی خواتین کے صوبائی صدر و صوبائی تنظیم کی نائب صدر بھی pic.twitter.com/F7VJCUcMDi
— Shazia Aurangzeb MPA (@ShaziaMPA) September 13, 2021
اس موقع پر امیر مقام نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف تالے لگانے پر یقین رکھتی ہے، صدرِ پاکستان نے اپنی تقریر میں صرف عمران خان کی تعریف کی ہے۔
امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ وار انعقاد سمجھ سے بالاتر ہے، موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے۔