کھیل و ثقافت
ایشیاءکپ: افتتاحی میچ میزبان بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جائے گا
ڈھاکہ : ایشیاءکپ 2016ءکا افتتاحی میچ میزبان بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان آج شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔
اس ٹورنامنٹ کی دلچسپ بات اس کے فارمیٹ میں تبدیلی ہے۔ 1984ءمیں شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 2014ءتک ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا اور 2014ءکے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا تاہم ٹی 20 کرکٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پہلی بار ایشیاءکپ کو بھی ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت بھی آمنے سامنے ہوں گے اور دونوں کے درمیان 27 فروری کو میچ کھیلا جائے گا۔