سندھ

مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا : مصطفیٰ کمال

کراچی: شہر قائد میں غریب اور امیر دونوں پانی خرید کر استعمال کر رہے ہیں، ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہر قائد میں غریب اور امیر دونوں پانی خرید کر استعمال کر رہے ہیں۔

پاک سرزمین کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں روزانہ اربوں روپے کا پانی چوری ہو رہا ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔

ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، پٹرول کی قیمت ایک روپے بڑھانے کی سفارش پر وزیراعظم نے 5 روپے اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بری گورننس سکیورٹی رسک پیدا کر رہی ہے، عمران خان کی حکومت چلانے کیلئے پیپلزپارٹی کو وقت دیا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جس دن وفاقی حکومت ختم ہوئی پیپلزپارٹی کا ہنی مون بھی ختم ہو جائے گا، سندھ میں 29 ہزار روپے میں اسکول کا ایک ڈیسک تیار کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close