Featuredاسلام آباددنیا
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے پرعزم ہے
نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کو سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کی ہیں
وزیراعظم عمران خان کو اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، ہمیشہ ملک کو ضرورت پڑنے پر ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے تعاون کیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو ووٹ کا حق دلانے کی کوشش جاری ہے، اس معاملے پر ہونے والے اعتراضات کو دور کر رہے ہیں،
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئےای کچہری سسٹم بھی لارہے ہیں، امریکا کیلئے براہ راست پی آئی اے فلائٹس چلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پی آئی اے کے ساتھ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیکیورٹی سے مطمئن تھی اس لیے پاکستان آئی، پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی، بس کے بجائے ہیلی کاپٹر سےٹیم کواسٹیڈیم پہنچانے کی بھی پیشکش کی۔