Featuredاسلام آباد

محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملز مالکان کے درمیان موجود ڈیڈ لاک ختم ہو گیا

راولپنڈی: گزشتہ کئی روز سے فلور ملز اور محکمہ فوڈ کے درمیان جاری تنازع اور ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، مذاکرات کے تیسرے دور میں سرکاری گندم کی ریلیز پالیسی کے 4 متنازع نکات کے خاتمہ کے لئے تجاویز پر اتفاق ہوا ہے اور یہ تجاویز کابینہ کو ارسال کی جائیں گی

 

سرکاری اور فلورملز ذرائع کے مطابق اس امر پر اتفاق کیا گیا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران غیر معمولی طور پر بڑھتی مہنگائی کے سبب فلور ملز کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، لہذا محکمہ خوراک اور فلورملز کے درمیان طے شدہ گندم کی پسائی کے اخراجات کے از سر نو تعین کے لئے طے شدہ فارمولہ کے مطابق تجاویز کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

فلور ملز نے اس حوالے سے 147 روپے فی 20 کلو تھیلا کا مطالبہ کیا ہے ، یہ اتفاق بھی ہو گیا ہے کہ سرکاری گندم کی پسائی کی شرح کو تبدیل نہیں کیا جائے گا اور یہ بدستور 70 فیصد آٹا، 18 فیصد میدہ اور 12 فیصد چوکر رہے گی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے 65/35 کی شرح کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : بیل آؤٹ پیکج پر حکومت اور آئی ایم ایف کی گفتگو بے نتیجہ ختم

حکومت نے ریلیز پالیسی میں فلور ملز کو آبادی کی بنیاد پر کوٹہ دینے کی منظوری دی تھی لیکن اب فلورملز ایسوسی ایشن کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے فی رولر باڈی کے تناسب سے کوٹہ دیاجائے گا، فلورملز ایسوسی ایشن نے فی رولر باڈی کم ازکم 14 بوری گندم کوٹہ کا مطالبہ کیا ہے تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق اس بات کی منظوری مل جائے گی کہ پنجاب میں کم ازکم فی رولر باڈی کوٹہ11 یا12 بوری ہوگا جبکہ مجموعی طور پر تمام اضلاع کو ان کی ضرورت کے مطابق کوٹہ دیا جائے گا جس لحاظ سے بڑے شہروں کی ملز کا کوٹہ زیادہ ہوگا۔

محکمہ خوراک نے یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ اس دفعہ فلورملز کو اپنے کوٹہ کا 25 فیصد دوسرے اضلاع سے اٹھانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور تمام کوٹہ مقامی ضلع سے ہی فراہم کیا جائے گا۔

آج سے فلورملز کی جانب سے سرکاری گندم کی پسائی کا آغاز ہوتے ہی پنجاب بھر میں بیس کلو آٹا تھیلا 1100 روپے اوردس کلو تھیلا 550 روپے میں فروخت ہوگا،اس سے زائد قیمت پر ریگولر سفید آٹا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی علاوہ ازیں فلورملز کو ریگولر بنیاوں پر سرکاری گندم کوٹہ کی فراہمی شروع ہونے کے بعد پنجاب بھر کے سہولت بازاروں میں سبز تھیلے میں دس کلو پیکنگ میں 430 روپے قیمت پر فروخت ہونے والے آٹا کی فروخت ختم کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close