Featuredسندھ

چہلم شہدائے کربلا پر سیکیورٹی اقدامات کی ہدایت جاری

کراچی: مشتاق مہر نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے جلوسوں کے راستوں پر اونچی عمارتوں پر اسنائپر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے چہلم شہدائےکربلاپرسیکیورٹی اقدامات کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوس کے روٹ کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سےجلوس کے روٹ کی چیکنگ کرائی جائے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ روٹ پر زیر تعمیر عمارتوں اور ڈی پی باکس کو چیک کیا جائے ، جلوس کے روٹ سے پوسٹرز بینرز اور وال چاکنگ ختم کرائی جائے۔

یہ بھی پڑ ھیں : چینی قونصل خانہ حملہ آوروں کی پشت پناہی بھارت نے کی، آئی جی سندھ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے چہلم شہدائےکربلا کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت موبائل فون سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کا کہنا تھا کہ کہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے چہلم کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔

اسلام کی سربلندی کے لیے کربلا میں حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں چہلم آئندہ منگل (27 ستمبر) کو منایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close