اسلام آباد

حکومت کو 4 سال بعد بھی دھاندلی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے

سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی ہے اس کا شفافیت سے کیا تعلق ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا ردِ عمل دیں گے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں باقی کسی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرنا دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close