انٹرٹینمنٹ
ریما نے کس کو شادی پر مدعو نہیں کیا تھا، جان کر حیران رہ جائیں گے
لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ریما نے کہاہے کہ انہوں نے اداکارہ میرا کو شادی میں نہیں بلایا تھا بلکہ وہ خود آئی تھیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’مذاق رات‘‘ میں میزبان واسے چوہدری نے ریما سے پوچھا کہ آپ کی شادی کی تصاویر میں صرف اداکارہ میرا ہی نظر آ رہی ہیں جبکہ اور کوئی ستارہ نہیں آیا شادی میں، جس پر ریما نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ شادی میں کسی بھی ستارے کو دعوت نہیں دی گئی تھی لیکن میرا خود ہی امریکہ آئیں اور انہوں نے میری شادی میں شرکت کی جس کی مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ میرے لیے پاکستان سے امریکہ آئیں اور مجھے ڈھیر ساری دعائیں دیں۔