اسلام آباد

عمران خان الزام ثابت نہ کرسکے تو انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے گا، خورشید شاہ کا بڑا بیان

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر پیشکش کرنے والے کا نام نہ لیا تو انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے گا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس کو دبانے کے لیے پیسے دئیے جا رہے ہیں ،اس سے بڑھ کر معاشرے میں اور کیا جرم ہو سکتا ہے ؟۔ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کو بھی رقم کی پیشکش کرنے والے شخص کا نام لینا پڑے گا ،اس معاملے کی تحقیقات بھی ہونی چاہیے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اگر دوستوں میں بیٹھ کر یہ بات کرتا تو شائد یہ مطالبہ نہ کرتا لیکن انہوں نے پریس کے سامنے بات کی اس لیے اب انہیں نام لینا ہو گا ،ورنہ انہیں سیاست سے ہاتھ دھونا پڑے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close