کھیل و ثقافت
بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی فٹ، ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قیادت کرینگے
میر پور: ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس کے موقع پر گراونڈ میں آکر سب کو حیران کر دیا۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا کے حوالے سے یہ خبریں آئی تھیں کہ دھونی ان فٹ ہو کر ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ دھونی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فٹ ہوں ۔ ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی کپ میں بھی اپنی ٹیم کی قیادت کرونگا۔ انہوں نے کرکٹ چھوڑنے کی خبروں کی تردیدکی اور کہا کہ جب تک فٹ ہوں کرکٹ کھیلتا رہونگا۔