انٹرٹینمنٹ
ڈزنی نے اسکارلیٹ جوہانسن کو 2 کروڑ ڈالر ادا کردیے
ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلیٹ جوہانسن اور ڈزنی کے درمیان 5 کروڑ ڈالر کی وصولی کے مقدمے کا تصفیہ ہوگیا۔
اسکارلیٹ جوہانسن نے کہا تھا کہ مارول کی فلم Black Widow کو اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس پر ریلیز کرنے سے انہیں 5 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔
ڈزنی نے اسکارلیٹ جوہانسن کو 2 کروڑ ڈالر فوری ادا کردیے۔
ڈزنی نے اسکارلیٹ جو ہانسن کو یقین دہانی کروائی کہ باکس آفس آمدنی سے بھی انہیں حصہ ملے گا۔
اداکارہ نے لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں جمع کروائی گئی شکایت میں معاشی نقصانات کو پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں ڈزنی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ معاہدے کا حصہ تھا اور ایکٹریس کو اس کی اضافی رقم بھی ادا کی گئی تھی۔