Featuredدنیا

سمندری طوفان ‘شاہین’ عمان کے ساحل سے ٹکرا گیا

مسقط: سمندری طوفان آج سلطنت عُمان کے ساحل سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں نظام زندگی درہم برہم ہے، کئی علاقے سیلاب کا سامنا کررہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان آج اتوار کی صبح سلطنت عُمان کے ساحل سے ٹکرایا، متعدد جگہوں پر سیلابی صورت حال ہے، موسلا دھار بارشوں اور تیز آندھی کی تصاویر و وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہین طوفان کے سبب مسقط صوبے میں انتہائی تیز بارشیں ہو رہی ہیں۔

عمانی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث مختلف حادثات بھی رونما ہوئے، شدید مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا جبکہ پھنسے ہوئے 25 شہروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

شاہین طوفان کا مرکز مسقط صوبے سے تقریبا 130 کلو میٹر دور ہے جبکہ مرکز کے گرد ہوا کی رفتار کا اندازہ 116 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

ادھر عمانی وزارت صحت نے شاہین طوفان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی پلان نافذ کردیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close