Featuredپنجاب

پنجاب حکومت نے نئی میٹرو بسیں خرید لی

لاہور : کل سے میٹرو بس سروس سے پرانی بسوں کی چھٹی کردی جائے گی

شہریوں کو بہتر ٹرانسپورٹ کا نظام فراہم کرنے کےلیے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کےلیے نئی میٹرو بسیں خرید لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے میٹرو بس سروس سے پرانی بسوں کی چھٹی کردی جائے گی جب کہ 64 نئی میٹرو بسیں کل فلیٹ میں باقاعدہ شامل کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نئی میٹرو بسوں کا افتتاح کریں گے جس کے بعد نئی میٹرو بسیں روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کریں گی۔

پنجاب حکومت نے نئی ماحول دوست بس چین سے خریدی ہیں، جو آرام دہ سیٹوں، موبائل چارجنگ اور خودکار جراثیم کش نظام سے لیس ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close