اپوزیشن نے چیئرمین نیب کی توسیح کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد: چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی گئی تو اپوزیشن سپریم کورٹ جائیگی۔
چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کا معاملہ اپوزیشن نے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیح کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا عندیہ دے دیا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیح سپریم کورٹ میں چیلنج ہوجائیگی، کسی بھی طریقے سے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی گئی تو اپوزیشن سپریم کورٹ جائیگی، اپوزیشن تیار بیٹھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب والے ایسے ہی میرے خلاف میڈیا ٹرائل چلتے رہتے ہیں، نیب نے جو جواب جمع کرایا ہے اس کا جواب میں اب میڈیا کے ذریعے دوں گا، نیب اگر میڈیا ٹرائل کرنا چاہتا ہے تو اب ہم بھی میڈیا کے ذریعے جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیب والے کسی منی چینجر کو پکڑ کر شوشا چھوڑ دیتے ہیں، نیب عدالت میں کچھ ثابت کر نہیں پا رہے تو اب میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں، لوگوں کو زبردستی بلاکر پلی بارگین کیا جاتا ہے، چیئرمین نیب بلیک میل ہوتے ہیں ان پر دباو ڈالا جاتا ہے۔