Featuredاسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کرنے لگا

اسلام آباد: لاہور کے بعد شہر اقتدار میں بھی ڈینگی وائرس تیزی سے اپنے پنجے گاڑھ رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت میں 113 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ذرآئع کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران 113 ڈینگی کیسز سامنے آگئے، رورل ایریاسے78،اربن ایریا سے35 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ڈینگی نے ایک اور جان لے لی، ہلاکتیں 64 ہوگئیں

رواں سیزن میں اب تک 1342 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں رواں سیزن میں اب تک ڈینگی سے5افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close