Featuredپنجاب

احاطہ عدالت کے باہر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ملزم کو ہلاک کردیا

اٹک: پولیس کے مطابق مقتول ملزم صدام حسین نے سال 2020 میں عدالت کے باہر ایک شخص کو قتل کیا تھا جس پر مقدمہ چل رہا تھا

سیشن عدالت کے باہر قتل کیس کے ملزم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقامی پولیس آج ملزم کو پیشی پر عدالت لائی تھی کہ مرکزی دروازے پر پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : عدالتی فیصلے پر نہیں بلکہ نیب کے دہرے معیار پر اعتراض ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

حملہ آور سخت چیکنگ کے باوجود احاطہ عدالت میں اسلحے سمیت داخل ہونے میں کیسے کامیاب ہوگئے اس حوالے سے سیکڑوں سوالات نے جنم لیا ہے اس سلسلے پولیس کے ملوث ہونے کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

مختلف مواقع پر اب تک متعدد افراد احاطہ عدالت میں قتل ہوچکے ہیں رواں سال 31 جنوری کو بھی سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل آصف شہید اور زیر حراست ملزم ملک امجد ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کے بعد 20 فروری کو دو وکلاء کو کمرہ عدالت کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close