کراچی : پاکستان ریلوے نے ماروی پسنجر کو میرپورخاص اورکھوکھراپار کےدرمیان اور سمن سرکار ایکسپریس کو حیدرآباد اورمیر پور خاص کے درمیان بحال کرنےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 15اکتوبرسے حیدرآباد اور میرپور خاص سے2ٹرینوں کادوبارہ آغاز کردیا جائے گا ، ماروی پسنجراورسمن سرکارایکسپریس کادوبارہ آپریشن کاآغازہو گا۔
حیدرآبادسےمیرپور خاص سمن سرکار ایکسپریس جبکہ کھوکھراپارسے میرپور خاص ماروی پسنجر کی سروس دوبارہ شروع کی جائے گی۔
حیدرآبادسے میرپورخاص کیلئے ماروی ایکسپریس 15اکتوبر اور دوسری ٹرین ماروی پسنجر15 اکتوبر کو میرپور خاص سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہو گی۔
کوروناکی وجہ سےدونوں ٹرینوں کاآپریشن عارضی طورپرمعطل کیاگیاتھا ، مکمل ٹرین آپریشن مرحلہ واربحال کیاجارہاہے،مزیدٹرینیں بھی چلیں گی۔
محکمہ ریلوئے نے خسارے میں چلنے والی بعض ٹرینوں کو بند کرنے کے امکان پر بھی کا م شروع کر دیا ہے۔