Featuredاسلام آباد

گھی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں40 سے 1090روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان آگیا، مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 سے ایک ہزار 90 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، جس کا اطلاق فوری ہوگا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اضافہ کردیا گیا جبکہ دس لٹر گھی کا کین 2500 روپے مہنگا ہوکر3590 روپے کا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 5 لیٹر کوکنگ آئل پیکٹ 463 روپے اضافے کے ساتھ 13 سو 32 روپے سے بڑھ کر 17 سو95 روپے کا ہوگیا جبکہ گھی کے 10لیٹرٹن کی قیمت میں475روپےکااضافہ ہوا ، جس کے بعد ٹن کی قیمت 2885سےبڑھ کر3360روپے مقرر کردی ہے۔

خیال رہے گذشتہ ماہ حکومت نے سبسڈی کے ذریعے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے کمی لانے کا اعلان کیا تھا ، حکومت اشیائے خورونوش پر براہ راست سبسڈی دے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فی کلو چینی 90 روپے کی ملے گی، کھانے کے تیل کی قیمت میں ٹیکس کم کر کے چالیس سے پچاس روپے کم کرائیں گے، پرائس کنٹرولنگ سے متعلق نچلی سطح پر نظام واپس لا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں مڈل مین کا کردار ختم کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close