Featuredدنیا

 شہر قندھار کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا

قندھار : افغانستان میں حکام کے مطابق جنوبی شہر قندھار کی ایک مسجد میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ تعداد 62 ہو گئی ہے جبکہ 68 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ چند روز قبل قندوز شہر کی شیعہ مسجد میں کیے گئے خودکش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم دولتِ اسلامیہ [داعش] نے قبول کی تھی۔

قندھار کے ایک ہسپتال کے ترجمان نے خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کو بتایا کہ ’اس ہسپتال میں ابتدائی طور پر 32 لاشیں اور 53 زخمی لائے گئے۔‘

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا شہر کے وسطی علاقے میں نماز جمعہ کے سب سے بڑے اجتماع کے دوران ہوا۔

ایک مقامی طالبان اہلکار نے بتایا کہ ’ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک خودکش دھماکا تھا جس میں حملہ آور نے مسجد نے اندر خود کو اُڑا دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 33 افراد جاں بحق اور 73 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی سینٹرل میر واعظ ہسپتال میں 32 لاشیں لانے کی بھی طبی اہلکاروں نے تصدیق کی تھی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں مسجد میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ طالبان حکومت نے مسجد میں ہونے والے دھماکوں کو خودکش حملہ قرار دیا ہے۔

مقامی حکومتی اہکاروں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اندازوں کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں قریب پانچ سو افراد موجود تھے۔

جس وقت دھماکا ہوا، اس وقت ایک بڑی تعداد میں شیعہ مسلک کے افراد عبادت میں مصروف تھے۔ قندھار کی مقامی طالبان انتطامیہ نے بھی اس دھماکے کی تصدیق کر دی ہے۔ طالبان حکومت کی وزراتِ داخلہ نے بھاری انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے ابھی تک قبول نہیں کی لیکں نظریں جہادی دہشت گرد گروپ دولتِ اسلامیہ (داعش) کی جانب ہیں۔ دہشت پسند گروپ نے چند روز قبل قندوز کی شیعہ امام بارگاہ میں کیے گئے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ قندوز حملے میں چالیس سے زائد انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close