پنجاب

اب نواز شریف کا جانا ٹھہر گیا ہے، قمرزمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دن اب ختم ہو گئے ہیں اور ان کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ پیپلز پارٹی 4 مئی کو دوپہر 2 بجے مینار پاکستان اکٹھی ہو گی اور شہباز شریف کی خواہش پر ان کا نام تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے یوم مئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب حکومت میں آتی ہے تو منافع بخش ادارے دوستوں کو نوازتے ہیں لیکن اب میاں صاحب کے دن ختم ہو گئے ہیں اور یہ شوبازیاں نہیں چلیں گی، ان کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کب تک اپنی چوریوں کے ریکارڈ جلاتے رہیں گے، میاں نواز شریف کی چوریوں کا ریکارڈ عالمی اداروں کے پاس ہے، کیسے جلائیں گے؟ پیپلز پارٹی وہ تحریک چلائے گی کہ ان کو جانا ہو گا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالت شریف برادران سے پوچھ رہی ہے پیسا کیسے گیا اور شریف برادران مختلف کہانیاں بنا کر پیش کررہے ہیں، یہ حکومت ڈرامے رچاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں ملک میں سب کیلئے ایک قانون ہو گا۔ انہوں نے 4 مئی کو مینار پاکستان پر احتجاج کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ 4 مئی کو دوپہر 2 بجے مینار پاکستان میں پیپلز پارٹی اکٹھی ہو گی اور شہبازشریف کی خواہش پران کا نام تبدیل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close