Featuredاسلام آباد

سندھ حکومت کا کورونا پابندیوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد :سندھ  حکومت نے کورونا پابندیوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کاروباری اور تجارتی مراکز ہفتے میں ساتوں روز کھولنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے فیصلوں کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ، جس کے تحت سندھ میں بھی کاروباری اور تجارتی مراکز ہفتے میں ساتوں روز کھلے رہیں گے ، تجارتی مراکزرات 10بجے تک کھلیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ انڈورتقریبات میں300افراد اور آؤٹ ڈورتقریبات میں 500 افراد کو شرکت اجازت ہوگی۔

حکم نامے میں ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک پہننے کی پابندی آئندہ حکم تک عائد رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں مزارات اور سینما ہال کھول دیے گئے ہیں جبکہ دفاتر میں بھی 100 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ70فیصدمسافروں کی اجازت ہوگی جبکہ ضلعی انتظامیہ صورت حال کاجائزہ لیکر محدود لاک ڈاؤن لگانے کی مجاز ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ نیا حکم نامہ 16 سے31اکتوبر تک نافذالعمل رہے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close