میرے بوائے فرینڈ کو بھی میرے لیے ڈائمنڈ خریدنے کی اجازت نہیں : سشمیتا سین
بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ وہ کسی کو اُنہیں تحفے میں ڈائمنڈ دینے کی اجازت نہیں دیتی۔
سشمیتا سین نے چند سال پہلے کہا تھا کہ خواتین کو اپنے لیے ڈائمنڈ خود خریدنے چاہئیں، اب اُنہوں نے اپنے ایک نئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کو بھی اُن کے لیے ڈائمنڈ خریدنے نہیں دیتیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ’اُن کے بوائے فرینڈ کی جانب سے اُنہیں دیے گئے تحائف میں کوئی ایسا ڈائمنڈ یا زیور ہے جو اداکارہ کے دل کے قریب ہے؟‘
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سشمیتا سین نے کہا کہ ’میں کسی کو بھی مجھے تحفے میں ڈائمنڈ دینے کی اجازت نہیں دیتی۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنے لیے ڈائمنڈ خود خریدتی ہوں اور ہر عورت کو ایسا ہی کرنا چاہیے، مجھے یاد ہے کہ میں نے جو سب سے پہلے ڈائمنڈ خریدا تھا وہ دس سینٹی میٹر کا تھا۔‘
سشمیتا سین نے مزید کہا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ ہر عورت اپنے لیے ڈائمنڈ خود خریدے اور پھر وہ اپنی محبت کو دِکھائے۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’خواتین کو اپنا معیار بنانے کی ضرورت ہے، اپنا دل سخت کریں اور اپنے لیے ڈائمنڈ خود خریدیں۔