انٹرٹینمنٹ

گلوکار علی عظمت نے میڈم نورجہاں کی شخصیت پر تنقید

پاکستان کے پاپ گلوکار علی عظمت احمد پنسوٹا شو میں شریک ہوئے اور دوران شو پاکستانی میوزک اور آرٹس سمیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ میوزک لیجنڈ ملکہ ترنم نورجہاں سے متعلق گفتگو کی

دوران شو علی عظمت نے برسوں سے تبدیل ہوتی پاکستان میوزک انڈسٹری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بچپن میں نورجہاں ساڑھی کے ساتھ بڑے بڑے ایئررنگ پہنے اور اضافی میک کرکے گانے گاتی تھیں، اس وقت ہمیں ان سے چڑ چڑھتی تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : موسیقار نوشاد علی کا لکھنؤ کی گلیوں سے موسیقارِ اعظم تک کا سفر

علی عظمت نے کہا کہ نور جہاں اس وقت بڑھاپے میں تھیں اور ہم سمجھتے تھے کہ انہیں دیکھنا ہمارے لیے ضروری نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہم نے دوسروں کی ثقافت کو قبول کیا اور پھر یہ معمول بن گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close