Featuredاسلام آباد
وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں کو سیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو ٹی ایل پی کے مارچ کے پیش نظر اپنا خیال رکھنے کی ہدائت کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکیورٹی کے لئے اسپیشل انتظامات کئے ہیں۔اس سلسلے میں تازہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ڈپلومیٹک انکلیو کے سیکیورٹی پوائنٹس پر انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ اسپیشل پاس کےبغیر کسی کو بھی ڈپلومیٹک انکلیو میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
سفارتی حلقے کو معلومات موصول ہوئی ہے کہ بدنظمی کا خدشہ ہےاور یہ کہ فرانسیسی سفارتخانے کو زیادہ خدشات لاحق ہیں کیونکہ فرانسیسی ایمبیسی ڈپلومیٹک انکلیو کے داخلی راستے پر واقع ہے۔