اسلام آباد

احتجاج پر امن طور پر جاری رکھنے اور راستے کھلے رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد : پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو سنا ہے

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب قرار پا گئے ، احتجاج پر امن طور پر جاری رکھنے اور راستے کھلے رکھنے پر اتفاق ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کالعدم تحریک کے تمام مطالبات قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ، نور الحق قادری کے مطابق مظاہرین منگل تک اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ، تمام بند راستوں کو کھول دیا جائے گا ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراو نہیں ہوگا۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت کالعدم تنظیم کے مطالبا ت پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کرے گی ، مظاہرین جہاں ہیں وہیں پر امن احتجاج جاری رکھیں گے ،مطالبات کی منظوری کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کر دیں گے ،دھرنا پر امن رہے گا اور راستے کھلے رکھے جائیں گے ، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close