اسلام آباد
عمران خان خود 4 آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں: حنیف عباسی کا دعویٰ
اسلام آباد: لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان 4آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ۔ جیو نیو ز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کوئی کام ایسا نہیں جو عمران اور جہانگیر نے کرائم کی صورت میں نہ کیا ہو، عمران خان کی زبان سے اخلاقیات کا درس اچھا نہیں لگتا۔ حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں اور اب عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، عدالت میں سنی سنائی پر بات نہیں ہو گی۔