پنجاب
پنجاب بھر میں 10 ہزار سے زائد قبرستانوں کی حالت زار ابتر سے ابتر ہونے لگی
لاہور: پنجاب بھر میں سرکاری قبرستانوں میں سالہاسال سے عدم سہولتوں کے باعث مسائلستان بنتے جارہے ہیں ان میں شاہراہوں گلیوں کی چار دیواری کی تعمیرومرمت نہیں ہوئی
ساتھ ساتھ لائٹس ، سیکورٹی گارڈز، پانی کی عدم دستیابی جیسے مسائل میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے قبرستان چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے میدان بنتے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : پنجاب کے 4 شہروں میں فوری طور پر ماڈل قبرستان قائم کیے جائیں
اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے راتوں کے وقت وارداتیں پڑنا معمول بن چکا ہے، آوارہ کتوں کی بھرمار سے لوگ خوف کے مارے اپنے پیاروں کی قبور پر آنا کم ہوگئے۔