گلگت بلتستان

اٹلی کی مدد سے دریائے گلگت کو گہرا کرنے اور اطراف میں مضبوط دیواریں بنانے کا منصوبہ

گلگت: اٹلی کی مدد سے دریائے گلگت کو دس فٹ تک گہرا اور دونوں اطراف میں مضبوط دیوایں تعمیر کی جائیں گی، اس منصوبے پر 20 ملین ڈالر لاگت آے گی یہ رقم اٹلی فراہم کرے گا، منصوبے کی تکمیل سے سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور کشتی رانی کے کھیل کے موقع میسر آئیں گے۔  وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے مطابق اٹلی کے ماہرین گلگت شہر میں منصوبے کا سروے کر رہے ہیں۔

گلگت میں دریا زمینی کٹاؤکا باعث بن رہاہے،دریا کے اطراف میں غیر قانونی تجاوزات بھی ایک مسئلہ بنی ہوئی ہیں اور دریا کی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اس منصوبے سے ان مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی، منصوبے کی تکمیل کے بعد دریا کے دونوں اطراف میں ہوٹلوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close