Featuredاسلام آباد
جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے
اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پروپیگنڈا کرنے والے کالعدم جماعت کے اراکین کو گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے، جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔