Featuredاسلام آباد

8 اعشاریہ 3 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے 8 اعشاریہ 3 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے جاری کیا

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے احتساب عدالت کو آصف زرداری پر فرد جرم سے روک دیا اور آئندہ سماعت تک احتساب عدالت آصف زرداری پرفرد جرم عائد نہ کرے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا آئندہ سماعت تک حکم امتناع برقرار رکھا جائے، آصف زرداری کی جانب سے فاروق نائیک عدالت میں پیش ہوئےتھے، 14اکتوبر کو احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : آصف زرداری 29 ستمبر کو عدالت طلب

حکم نامے کے مطابق آئندہ سماعت سے پہلے نیب رپورٹ ، پیراوائز تبصرے ہائی کورٹ میں جمع کرائیں، وکیل کے مطابق دائر ریفرنس میں مذکورہ جرائم کی طرف متوجہ نہیں کیا گیا، احتساب عدالت نےغلطی کی ہے، دفعہ265 کے تحت دائر درخواست احتساب عدالت نے خارج کی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آصف زرداری پر فرد جرم عائد سے روکنے کی متفرق درخواست منظور کرلی ، کیس پر مزید سماعت 4 نومبر کو کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close