لاہور:عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق ایم این اے رائے حسن نواز نے ملاقات کے دوران کہا کہ ساہیوال ڈویژن کی تعمیر و ترقی کے لئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج پر کام جاری ہے
، ساہیوال میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے لوگوں کو علاج کے لئے لاہور نہیں آنا پڑے گا، سمندری انٹرچینج سے ساہیوال کیلئے ایکسپریس وے بنایا جائے گا، ایکسپریس وے کی تعمیر سے نہ صرف شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔
یہ بھی پر ھیں : کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف آگے ہے
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا حقیقی سفر شروع ہو چکا ہے، جو علاقے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے تھے، انہیں آگے لے کر جا رہے ہیں اپوزیشن کو ملکی مفادات کے خلاف کوئی کام نہیں کرنا چاہیے، اپوزیشن جو مرضی کرتی رہے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔