دنیا

پاکستان میں 32 مدارس خودکش بمباروں کو تربیت دیتے ہیں، حنیف اتمر

کابل: افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں 32 مدارس خودکش بمباروں کو تربیت دیتے ہیں، جن کی لسٹیں آئی ایس آئی کے چیف کے حوالے کردی ہیں۔ کہتے ہیں پشاور آرمی پبلک اسکول حملے کا بڑا ملزم مفتی خالد ہمارے پاس ہے، پاکستان ملا برادرز حوالے کرے تو مفتی خالد کو دینے کیلئے تیار ہیں۔ کابل میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کا کہنا تھا کہ افغانستان نے جہاں کابل کو مطلوب 85 دہشتگردوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کی ہے وہیں بتیس ایسے مدارس کی فہرست بھی حوالے کردی ہے جو خودکش بمباروں کو تیار کرتے ہیں۔ حنیف اتمر کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار تیار کرنے والے مدارس کی فہرست ڈی جی آئی ایس آئی کو دے دی ہے اور ایسے معاملات برطانیہ میں سرتاج عزیز سے ملاقات میں اٹھا چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close