Featuredاسلام آباد

کالعدم تنظیم سے ہونے والے معاہدے پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم نے اہم قومی ایشوز،مہنگائی اور سیاسی چیلنجز سے نمٹنےکیلئے سرگرم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم عمران خان کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم نے اہم قومی ایشوز،مہنگائی اور سیاسی چیلنجز سے نمٹنےکیلئے سرگرم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے

کورکمیٹی کااجلاس آج شام4بجےوزیر اعظم ہاؤس میں طلب کیاگیا ہے، جس میں 3گورنر،2وزرائےاعلیٰ اوروفاقی وزراشریک ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی قائدین،صوبائی وزرا،ارکان پارلیمنٹ بھی اجلاس میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار اضافہ

کورکمیٹی کالعدم تنظیم سےمعاہدےکےمعاملےپرغورکرےگی جبکہ مستقبل میں پیدا ہونے والے چلینجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی طے کرے گی۔

وزیراعظم معاشی صورتحال اورپارلیمانی حکمت عملی سے شرکا کو آگاہ کریں گے جبکہ اجلاس میں سعودی عرب سےملنےوالے معاشی پیکج پربھی بات ہوگی علاوہ ازیں لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب اور مہم سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close