لاہور: خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اِس وقت ملک کی جو حالت کر دی گئی ہےکوئی بھی اقتدار میں آنےکے لیے تیار نہیں ہے
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جو کسی کے لیےگڑھا کھودتا ہے، سمجھ لےکہ وہ خود اس میں گرے گا، میں نے کہا تھا وزارت عظمیٰ پلیٹ میں رکھ کردی جائے گی،لینے والا کوئی نہیں ہوگا، وہ وقت آگیا ہےکہ بیساکھیوں پر قائم حکومت کو کون لےگا۔
یہ بھی پڑ ھیں : حکومت کو جتنی جلدی گھر بھیجیں، ملک کو فائدہ ہوگا
عمران خان اپوزیشن پرکلہاڑا چلا رہےہیں، مگر ہم نےموجودہ صورت حال کا فائدہ نہیں اٹھایا،ہم موجودہ صورت حال سے خوش نہیں، نہیں چاہتے جو ہمارے ساتھ ہوا وہ آج بھی ہو،کفر اور غداری کے فتوے لگانے والے ملک کی خدمت نہیں کرتے۔