اسلام آباد

موجودہ کسی ایک بھی منصوبے میں کرپشن کا کوئی سکینڈل نہیں آیا، ترجمان وزیراعظم ہاوس

اسلام آباد: ترجمان وزیر اعظم ہاوس کا کہنا ہے کہ موجودہ کسی ایک بھی منصوبے میں کرپشن کا کوئی سکینڈل  نہیں آیا، حکومت نے عوام کے اربوں روپے بچائے بھی ہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ گزشتہ ادوارکی لوٹ مارکے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات انجام تک پہنچنی چاہییں،ملک میں قانون کی حکمرانی ہے،تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کرکام کررہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کے عوام نے ہمیشہ بہترین کارکردگی اور میرٹ پر ہی منتخب کیاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دورمیں بڑے بڑے منصوبوں کے اجرا، تکمیل میں میرٹ اور شفافیت مدنظررکھی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close