دنیا

دو ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی

برطانیہ: واقعہ برطانیہ کے جنوبی شہر سالسبری کے لندن روڈ کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جس میں اب تک 17 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی

مقامی وقت کے مطابق واقعہ شام سات بجے کے قریب پیش آیا جس میں ایک ٹرین ٹنل سے ٹکرائی جس کے بعد دوسری ٹرین سگنل کے مسائل کی وجہ سے متاثرہ ٹرین سے جاٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک ٹرین ڈرائیور کو فوری طورپر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ حادثے میں زخمی دیگر افراد بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : برطانیہ کو بینک فراڈ کی دنیا کا دارالحکومت قرار دے دیا

حادثے میں زخمی ایک شہری کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ٹرین میں ایک دم اندھیرا چھا گیا جس کے بعد لوگوں میں خوف پھیل گیا اور انہوں نے چیخ و پکارشروع کرتے ہوئے بھاگنا شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں جب کہ ہیلی کاپٹرز نے بھی ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیا۔

حادثے کے نتیجے میں علاقے میں فی الحال ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے حادثے میں کسی ہلاکت کے نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close