Featuredاسلام آباد
کالعدم تنظیم کے مزید کارکنوں کو رہا کر دیا گیا
اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے اور کالعدم تنظیم کے مزید کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے
رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل سے کالعدم ٹی ایل پی کے مزید 82 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی کالعدم ٹی ایل پی کے 50 کارکنوں کو رہا کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑ ھیں : نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل سے رہا
دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آج سعد رضوی کی نظر بندی کے معاملے کی سماعت کرے گا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست واپس لیے جانے کا امکان ہے۔