Featuredاسلام آباد
اسٹیٹ بنک کی اسلام آباد بلڈنگ کےکرائے کی مد میں نادرا کروڑوں کا نادہندہ نکلا
اسلام آباد: ایاز صادق کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی جائزہ و عملدر آمد اجلاس ہوا، جس میں انکشاف ہوا کہ اسٹیٹ بینک کی اسلام آباد بلڈنگ کے کرائے کی مد میں نادرا کروڑوں کا نادہندہ ہے
اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ نادرا اور ایک اور ادارے نے مجموعی طور پر 4 کروڑ کرایہ ادا کرنا تھا جس میں نادرا ابھی تک ادائیگی نہیں کر رہا، نادرا والے کہ رہے ہیں جب بورڈ بنے گا تب اس پر فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑ ھیں : پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شہباز شریف کا نام مسترد کردیا
ایاز صادق نے کہا کہ بورڈ کا کیا مطلب کہ جب انہوں نے کرایہ دینا ہے کرایہ لیں، نادرا والے کہتے ہیں کہ ہمیں تو وزیر اعظم نے یہ بلڈنگ ایلوکیٹ کی تھی۔ کنوینئر کمیٹی نے ہدایت کی کہ نادرا کو بورڈ میں یہ مسئلہ لے کر جانے کی ضرورت نہیں، نادرا ان کا کرایہ دے۔