Featuredسندھ

آٹا پنجاب میں 55 اور سندھ میں 80 روپے کلو کیوں

کوٹری: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس کا جواب دیں کہ آٹا پنجاب میں 55 اور سندھ میں 80 روپے کلو کیوں فروخت ہو رہا ہے

کوٹری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ اور پنجاب پاکستان کے دو بڑے صوبے ہیں جو گندم میں خود کفیل ہیں اور اپنی ضرورت سے زیادہ گندم پیدا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود پنجاب میں آٹا 55 اور سندھ میں 80 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سیاست میں مفاہمت ہوسکتی ہے اور ہونی بھی چاہیے : اسد عمر

اسد عمر نے کہا کہ مراد علی شاہ اس کا جواب دیں کہ یہ پیسہ کس کی جیب میں جا رہا ہے، سندھ حکومت کہتی ہے کہ گندم چوہے کھا جاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close