کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس کی ملیر کورٹ میں سماعت ہوئی ، جس میں وکیل مدعی نے کہا ملزم جام اویس کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت کو نشاندہی پر ایس ایچ او میمن گوٹھ نے ملزم کو ہتھکڑی لگائی
جس پر عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہاراگر ایسا ہی چلتا رہا توآپ کے خلاف کارروائی کریں گے، مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا نہ فارم ہاؤس کی سی سی ٹی وی لی۔
مقتول کا موبائل بھی برآمد نہیں کیا جاسکا نہ ہی سی ڈی آر کرایا گیا۔
یہ بھی پڑ ھیں : آج ایف آئی اے نے عدالت کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا
وکیل نے استدعا کی کہ مقتول کا موبائل بھی برآمد نہیں کیا جاسکا نہ ہی سی ڈی آر کرایا گیا، مقدمے میں دہشتگردی، اغوا اور دھمکانے کی دفعات شامل کی جائیں۔
ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا جبکہ نئے تفتیشی افسر نے تفتیش کے لئے مزید وقت کی استدعا کردی۔