چینی کی قلت کا ڈراپ سین ہو گیا
اسلام آباد: صرف دو شوگر ملوں کے چلنے سے چینی کے ریٹ 140روپے سے کم ہو گئے
شوگر مافیا کی طرف سے پیدا کردہ چینی کی قلت اور گرانی کے سنگین بحران کا ڈراپ سین ہو گیا۔
صرف دو شوگر ملوں کے چلنے سے چینی کے ایکس ملز ریٹ 140روپے سے کم ہو کر منگل 9نومبر کو جنوبی پنجاب میں 101اور سنٹرل پنجاب میں 103روپے کلو ہو گئے کیونکہ چینی کا جن شوگر ملوں اور ذخیرہ اندوزوں نے بحران پیدا کر رکھا تھا اب وہ چینی کی تین دن میں ایکس ملز قیمتیں چالیس روپے کلو تک گرنے سے اپنے سارے غیر قانونی سٹاک اوپن مارکیٹ میں تیزی سے لا رہے ہیں۔
شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک کے مطابق گزشتہ روز سندھ کی کرن شوگر ملز اور نوڈیرو شوگر ملز کے سٹارٹ ہونے سے ابھی چینی دو دن بعد مارکیٹ میں آئیگی ،
مذکورہ دو شوگر ملوں کے چلنے کے بعد آج مٹیاری شوگر ملز اور چمبڑ شوگر ملز بھی پروڈکشن شروع کر رہی ہیں جبکہ کل خیر پور شوگر ملز کرشنگ سیزن شروع کرنے والی پانچویں شوگر ملز ہوگی۔
اسکے بعد آئندہ تین روز میں سندھ کی باقی 24شوگر ملیں کرشنگ سیزن شروع کر دیں گی۔